این اے249 ضمنی الیکشن،پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

Spread the love

پیپلز پارٹی میدان مارلیا

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن)رات بھر کے طویل انتظار کے بعد کراچی کے حلقہ این اے-249 میں

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار محض

683 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ عبوری

نتیجے کے مطابق قادر خان نے 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح

اسمٰعیل 15 ہزار 473 ووٹ حاصل کر کے دوسرے اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مفتی نذیر

احمد کمالوی 11 ہزار 125 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ

سید مصطفیٰ کمال چوتھے نمبر پر 9 ہزار 227 ووٹ حاصل کرسکے اور اس سے قبل اس حلقے سے

کامیاب ہونے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف محض 8 ہزار 922 ووٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر

آئی۔غیر حتمی نتیجے کے مطابق ضمنی انتخاب کے دوران مجموعی طور پر 73 ہزار 471 ووٹس

ڈالے گئے جن میں سے 731 مسترد ہوئے اور ٹرن آؤٹ 21.64 فیصد رہا۔مذکورہ نشست پاکستان

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب سینیٹر فیصل واڈا کی جانب سے مارچ میں ہونے والے

سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہوجانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پیپلز پارٹی میدان مارلیا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply