پاکستان میں جمہوریت کا ترجمہ پی پی،لاڈلہ سازی ختم کی جائے،بلاول،زرداری
Spread the love

پیپلز پارٹی لاہور جنم

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) این اے 133میں شاندار نتائج پر سابق صدر آصف علی زرداری نے

کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا۔ تفصیلات کے

مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو فون کرکے مبارکباد دی، انھوں نے

کہا کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت ،ان کی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ لاہور کا

ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہے۔پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے

لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے این اے133میں ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے

پاس ارکان اسمبلی، میئر، ڈپٹی میئر اور ناظمین تھے۔ پیپلزپارٹی کے ورکروں نے نہتے ہوکر مقابلہ

کیا اور اتنے ووٹ لیے۔ لوگ کہتے تھے پانچ ہزار ووٹ والے کیا لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز

پارٹی نے ثابت کردیا جب وہ میدان میں آتی ہے تو میدان سج جاتا ہے۔ دیگرجماعتوں سے جو لوگ

ہماری پارٹی میں شامل ہوئے وہ فیملی بن گئے ہیں، کارکنوں نے جس محنت اور لگن سے کام کیا وہ

قابل تعریف ہے، پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن کی شکل میں جو تحریک شروع کی وہ پنجاب بھر میں

پھیلے گی، جلد تنظیم سازی کریں گے، بلاول بھٹو اور آصف علی زردای کی جانب سے کارکنوں کو

خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133کے ضمنی

انتخابات کے حوالے سے لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی مہم میں متحرک

تمام جیالوں اور تنظیم کے عہدیداران کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے

لاہورمیں ایک نئی کروٹ لی ہے، اگلا دور پی پی پی کا ہوگا، این اے 133کا ضمنی انتخاب نے یہ بھی

ثابت کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقِ پاکستان کو جوڑنے والی پارٹی ہے۔

پیپلز پارٹی لاہور جنم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: