پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کا نیب کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کا نیب کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا

Journalist Imran Rasheed

پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سابق ایم پی اے امجد خان

آفریدی نے حکومت کی انتقامی کاروائیوں اور نیب کے خلاف 7 ستمبر کو پشاور

پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت

کی امرانہ طرز عمل اور نیب کی طرف سے خورشید شاہ کے خلاف انتقامی

کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی

خیبرپختونخوا نیب کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف 7 ستمبر بروز منگل کو 4

بجے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ احتجاجی

مظاہرے میں صوبائی کابینہ پشاور ڈویژن کے عہدیدار اور کارکن بھرپور شرکت

کریں گے، امجد خان آفریدی نے احتجاجی مظاہرے میں عہدیداروں اور کارکنوں

کو بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

PPP KPK
————————————————————
امجد خان آفریدی سیکرٹری اطلاعات پی پی کے پی کے
————————————————————

امجد خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا خورشید شاہ کی

فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے، سید خورشید شاہ کو دو سال سے بے بنیاد

الزامات پر قید میں رکھا گیا ہے، خورشید شاہ کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا

جا رہا ہے، نیب کے پاس ثبوت تھے تو دو سال سے جرم ثابت کیوں نہیں ہو رہا۔

امجد خان افریدی نے سوال کیا کہ حکومت کے کرپشن اسکینڈلز کے بعد کون

سے وزراء کوجیل میں ڈالا گیا ہے، کیا جیلیں صرف مخالفین کے لئے بنائی گئی

ہیں، نیب سیاسی مخالفین کو حکومت کے کہنے پر نشانا بنانا بند کرے، سابق

اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ

پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن مقدمات ، جیلوں سے نہیں ڈرتے اس کا ماضی

گواہ ہے، لیکن ناانصافی اور ظلم کسی طور برداشت نہیں کرتے-

پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا ، پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply