پیپلزپارٹی کیلیے اچھی خبر،سپریم کورٹ نےبلاول،مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

Spread the love

پیپلزپارٹی کیلیے اچھی خبر آ گئی،سپریم کورٹ نےبلاول،مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیس کی تحقیقات نیب کو بھیجتے ھوئے بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل اور جے آئی ٹی سے نکالنےکا حکم دے دیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے جے ائی ٹی کے وکیل سے پوچھا کہ آپ نے بلاول کا نام لسٹ میں شامل کیوں کیا؟ بلاول تو معصوم بچہ ہے۔ چیف جسٹس نے وزیر اعلی سندھ کے متعلق جے آئی ٹی کی سرزنش کرتے ھوئے کہا کہ آپ نے تو اپنے وزیر اعلی کی عزت نہی رکھی اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا۔ اس پر جے آئی ٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ عدالت کو اس حولے سے مطمعن کروں گا۔

Leave a Reply