پیٹرول بحران، وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

Spread the love

پیٹرول بحران وفاقی کابینہ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پیٹرول بحران انکوائری کمیشن رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے آئل

مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق

پٹرول بحران سے متعلق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی منظوری دیدی۔ساڑھے تین ماہ کی

تاخیرکے بعد کمیشن رپورٹ پر جزوی عملدرآمدکی منظوری دی گئی ہے۔ کمیشن رپورٹ کے

برخلاف سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کو کاروائی سے بچالیا گیا، انکوائری کمیشن نے

سیکرٹری پٹرولیم سمیت کئی افسران پر ذمہ داری عائدکی تھی، وفاقی کابینہ نے مطلوبہ قوانین اور

قواعدوضوابط میں ترامیم کی بھی ہدایت کردی ہے۔وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں اوگرا کے

قانون پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔ایف آئی کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر جزوی عمل درآمد

کی منظوری ساڑھے تین ماہ کی تاخیرکے بعد دی گئی ہے. انکوائری کمیشن نے سیکرٹری پٹرولیم

سمیت کئی افسران پر ذمہ داری عائدکی تھی مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی. انکوائری

کمیشن نے سیکرٹری پٹرولیم سمیت کئی افسران پر ذمہ داری عائدکی تھی مگر ان کے خلاف

کارروائی نہیں ہو گی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply