روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جوزف اسٹالن کے مدت حکمرانی کا ریکارڈ توڑنے کو تیار

پیوٹن ’’قاتل‘‘،روس کو امریکہ کیخلاف سرگرمیوں کی قیمت چکانا پڑیگی،جوبائیڈن

Spread the love

روس کو امریکہ کیخلاف

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے روس کو دھمکی دی ہے

کہ اس کی امریکہ کو بدنام کرنیوالی مبینہ سرگرمیوں کیلئے نتائج بھگتنا ہو ں گے اور قیمت چکانی

ہوگی۔ اتوار کے روز نشر ہونے والے ’’سی این این‘‘ ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ

ہم اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔ جس کے وقت کا ہم خود تعین کریں گے۔

برسلز میں اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد ریکارڈ ہونیوالے اس انٹرویو

میں انہوں نے بتایا کہ ان کے اتحادی اس عہد پر ان کے ساتھ پورے متفق ہیں کہ ماسکو کی

کارروائیوں کا ’’صاف انداز‘‘میں جواب دینا چاہئے اور حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہئے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ابھی حکام غور کرنے میں مصروف ہیں اور دوسرے نیٹو ممالک سے بھی

مشاورت کر رہے ہیں کہ روس پر کونسی پابندیاں لگائی جائیں۔ یہ بات درست ہے کہ امریکہ اور

روس جوہری ہتھیارں کو کنٹرول کرنے کے اس معاہدے کو توسیع دینے پررضامند ہوگئے تھے جس

کی مدت جوبائیڈن کے صدارت سنبھالنے کے فوراً بعد ختم ہونے والی تھی لیکن امریکہ روس پر

دوسری کارروائیوں کا الزام لگا رہا ہے ان میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کو قتل کرانے کا مبینہ

طور پر معاوضہ دینا اور نومبر میں ہونیوالے صدارتی انتخابات میں جن میں جوبائیڈن منتخب ہوگئے

تھے مداخلت کرنا اور امریکی کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرنا شامل ہے۔ وزیر خارجہ کے ریمارکس

صدر بائیڈن سے پوری طرح مطابقت رکھتے ہیں جنہوں نے اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کی نسبت روس

کے بارے میں زیادہ سخت موقف اختیار کر رکھا ہے۔ صدر بائیڈن ’’اے بی سی نیوز‘‘ کو انٹرویو

دیتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کو ’’قاتل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے عنقریب اس کی قیمت چکانا

پڑیگی۔

روس کو امریکہ کیخلاف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply