paiysa bolta hy 77

کیا واقعی پیسہ بولتا ہے – – – – – ؟

Spread the love

پیسہ بولتا ہے ؟
ایک شخص نے ایک کتے کو قبرستان میں دفن کردیا۔ لوگوں نے قاضی کے پاس جا کر اس شخص کی شکایت کی۔ اس شخص کو قاضی کے پاس طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ جانتے ہیں؟

قاضی نے غضبناک ہو کر اس سے پوچھا: کیا تو نے ہی قبرستان میں کتے کو دفن کیا تھا۔
اس شخص نے کہا: ہاں کتے کی وصیت میں نے پوری کردی۔
قاضی نے کہا: تیرا ستیاناس ہو، کتے کو قبرستان میں دفن کرکے پھر میرا مذاق بھی اڑارہے ہو۔
اس شخص نے کہا: جلدی نہ کریں۔ کتے نے قاضی کے لئے ایک ہزار دینار کی بھی وصیت کی ہے۔
قاضی نے کہا اللہ اس فقید المثال کتے پر رحم فرمائے۔
قاضی کی بات سن کر لوگ حیران رہ گئے۔
قاضی نے کہا تم حیران کیوں ہو رہے ہو میں نے اس کتے پر کافی غور کیا۔ میں اس نتیجہ پر پہنچا، یہ کتا اصحابِ کہف کے کتے کی نسل سے تھا۔

سبق: دھن دولت سوچ تبدیل کردیتے ہیں۔

پیسہ بولتا ہے ؟

Leave a Reply