jtn jaiza1

پیسکو اور فائر بریگیڈ کا عملہ اور اندرون شہر آتشزدگی —– ؟

Spread the love

(تحریر:— سینئر صحافی و تجزیہ کار سید اظہر علیشاہ المعروف بابا گل) پیسکو فائر بریگیڈ عملہ

Joirnalist and analyist Sayed Azher Ali Shah

وطن عزیز میں سرکاری اداروں بالخصوص واپڈا اور فائر بریگیڈ کے محکموں کی

کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آئے روز ملک بھر کے پرنٹ اور الیکٹرانک

میڈیا میں دونوں محکموں کے بارے میں ایسی ایسی خبریں شائع اور نشر ہوتی ہیں، کہ

پڑھنے اور سُننے والا ششدر رہ جاتا ہے- ماضی سمیت موجودہ حکومت کی جانب کی

بھی لاکھ کوششوں کے باوجود ان کا قبلہ درست نہیں ہوا- گزشتہ روز بھی صوبہ خیبر

پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اسی طرح مذکورہ دونوں محکموں کا عوام

کیساتھ روایتی ہتک آمیز رویہ، درپیش مسائل کے حل میں تساہل پسندی اور من مرضی

دیکھنے کو ملیں-

یہ بھی پڑھیں:ِ حریم فاطمہ کے مجرموں کیساتھ سلوک پختون روایات کے مطابق

ہوا کچھ یوں کہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اندرون شہر کی گنجان آبادی

والے مینا بازار میں گزشتہ روز ایک مارکیٹ میں گیس کی لیکج کے باعث لگنے والی

آگ سیکڑوں شہریوں کے لئے عذاب بن گئی، اس آتشزدگی کی وجہ سے شہر کے

وسیع علاقے کی بجلی کم و بیش 21 گھنٹے سے زائد وقت تک بند رہی، جس کی وجہ

سے علاقے میں پانی کی قلت نے بھی بحرانی کیفیت اختیار کر لی-

ضرور پڑھیں: پشاور اندرون شہر آتشزدگی، قیمت چکائی عوام نے

آتشزدگی کے اس افسوسناک واقعے میں مختلف اداروں کی کئی کمزوریاں بھی ابھر کر

سامنے آئیں، مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ 40 منٹ کی

تاخیر سے پہنچا حالانکہ فائر بریگیڈ کا ھیڈ کوارٹر بیرون کوہاٹی گیٹ واقع ہے جو

جائے حادثہ سے بمشکل دس منٹ کے فاصلے پر ہے، اسی طرح پیسکو کے اھلکار

بھی اطلاع ملنے کے باوجود غیر معمولی تاخیر سے پہنچے، مقامی تاجر برادری

اداروں کی اس بے حسی پر مشتعل تھے جنہوں نے صبر کا پیمانہ لبریز پونے پر

پیسکو اھلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی، کافی جدوجہد کے بعد اس آگ پر اس وقت

قابو پایا گیا جب 5 دکانوں میں پڑا لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا،

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پیسکو اھلکاروں کی ھٹ دھرمی کے قصے زبان زد عام ہیں، پیسکو اھلکار یہ

سمجھتے ہیں کہ ” ہماری بجلی ہماری مرضی ” مگر فائر بریگیڈ کے عملے سے

ضرور باز پرس ہونی چائیے کیونکہ ان کے ایک لمحے کی تاخیر کئی قیمتی جانوں

کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے- احساس کا یہ فقدان ہمیں سوائے تباہی کے کچھ ہاتھ

آنے والا نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اپنے اپنے حقوق کے حصول اور

فرائض کی انجام دہی کیلئے ایمانداری سے کام لیں-

پیسکو فائر بریگیڈ عملہ

Leave a Reply