lebanan blast

بیروت دھماکے 7 ماہ قبل شام میں ہوئے دھماکوں جیسے، امریکی میڈیا کا انکشاف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن، بیروت (جے ٹی این آن لائن نیوز) پیروت شام دھماکے مماثلت

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 اگست 2020ء کو لبنان کے

دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہونیوالے دھماکوں سے سات ماہ قبل ایسا ایک

واقعہ شام میں پیش آ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت دھماکے، ہلاکتیں 100، زخمی 4000، ایمرجنسی نافذ
———————————————————————

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے نیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ ایک

فوٹیج میں شام میں ہونیوالے ایسے ہی دھماکوں کا دعویٰ کیا گیا جیسا کہ چار

اگست منگل کی شام بیروت بندرگاہ پر پیش آیا۔ ویڈیو میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا

ہے کہ شام میں ہونیوالے دھماکوں کے بعد ان سے اٹھنے والے دھوئیں کا رنگ

ایسا ہی تھا جیسا بیروت بندرگاہ پر ہونیوالے دھماکوں کا تھا۔

بیروت دھماکوں کے بارے میں دو آراء سامنے آ گیئں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دمشق میں ہونیوالے دھماکے کافی حد تک بیروت

بندرگاہ کے دھماکوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔ ان دھماکوں نے کئی سوالات کو

جنم دیا ہے۔ بیروت دھماکوں کے بارے میں دو آراء پائی جا رہی ہیں۔ ایک یہ کہ

اس جگہ پر المونیم نائٹریٹ کو ذخیرہ کیا گیا تھا، جبکہ دوسری رائے کے مطابق

یہاں پر حزب اللہ کے اسلحہ کا گودام تھا۔ لبنانی عوام نے اس ان ہونے دھماکوں

کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

لبنانی خاتون وزیر کے بھائی کی ٹی وی چینل کو نذرآتش کرنے کی دھمکی
—————————————————————-

لبنانی حکومت کی ایک خاتون وزیر غادہ شریم جو کہ صدر میشل عون کے

مقربین شمار کی جاتی ہیں کے بھائی نے ایک ٹی وی چینل کے ہیڈ کوارٹر کو

نذرآتش کرنے اور اس میں کام کرنیوالے ایک ملازم کی ہڈیاں توڑنے کی دھمکی

دی ہے۔

وسام شریم کاوٹس اپ پر ایک دھمکی آمیز پیغام سامنے آیا
————————————————-

غادہ شریم صدر میشل عون کی مقرب ہونے کیساتھ ساتھ لبنانی حزب اللہ کی

اتحادی سمجھی جاتی ہیں۔ ان کے بھائی وسام شریم کاوٹس اپ پر ایک دھمکی

آمیز پیغام سامنے آیا جس میں اس نے ٹی وی چینل کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ

کرنے اور اسے آگ لگانے کی دھمکی کیساتھ ساتھ اس چینل پر نشر ہونیوالے

پروگرام صار الوقت کے میزبان 56 سالہ مارسیل غانم کی ہڈیاں توڑنے کی

دھمکی دی ہے۔

چینل اپنی آزادانہ نشریات میں کسی کے دباؤ میں نہیں آئیگا

ایک دوسرے بیان میں وسام شریم نے نیشنل فری گروپ کے حامی باسم العونین

کو بھی ایسے ہی سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ دوسری طرف ٹی وی کے

ترجمان دھمکی آمیز بیان پر وسام شریم کو کہا کہ چینل اپنی آزادانہ نشریات میں

کسی کے دباؤ میں نہیں آئیگا۔ ماضی میں بھی صحافیوں اور ابلاغی اداروں کو

خاموش کرانے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں مگر ایسی کوئی

کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پیروت شام دھماکے مماثلت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply