پیرس، لاس ایجنلیس اولمپکس کیلئے آئی او سی، آئی سی سی کے پلانز

پیرس، لاس ایجنلیس اولمپکس کیلئے آئی او سی، آئی سی سی کے پلانز

Spread the love

دبئی، لندن (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پیرس لاس ایجنلیس اولمپکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں

کرکٹ کو شامل کرانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیدیا

گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کرکٹ کو

اولمپکس 2028ء کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔ اس سلسلہ میں ورکنگ گروپ تشکیل دے

دیا گیا۔ آئی سی سی کے ورکنگ گروپ کی سربراہی آئن واٹمور کریں گے جبکہ

اندرا نویی اورتاوینگوا موکھلانی اراکین میں شامل ہوں گے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

آئی سی سی کے مطابق کرکٹ ایک بار 1900 میں اولمپکس میں شامل کی گئی

تھی، کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے سے گیمز کو فائدہ ہو گا۔ آئی سی سی

چیئرمین گریک بارکلے نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اولمپکس میں کرکٹ ایک اچھا

اضافہ ہوگا، پوری کوشش ہے2028کے گیمز میں کرکٹ کو اولمپکس کاحصہ بنایا

جائے۔

=-،-= پیرس اولمپکس سے ویٹ لفٹنگ اور باکسنگ کے نکالے جانے کا امکان

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اولمپک گیمز سے چند کھیلوں کو ہٹانے کیلئے اپنے

اختیارات وسیع کر لئے۔ ذرائع کے مطابق طویل عرصے سے ڈوپ کیسز اور

گورننس مسائل بشمول مالی بدعنوانی کے باعث پیرس اولمپکس 2024ء سے ویٹ

لفٹنگ کا کھیل نکالے جانے کا قوی امکان ہے جب کہ آئی بی اے کی جاری

اصلاحات اور ٹوکیو اولمپکس میں باکسنگ کی پرفارمنس کا جائزہ لے کر اس

کھیل کو باضابطہ تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آئی او سی کے

صدر تھامس بیخ کی سربراہی میں ایگزیکٹو بورڈ کو یہ اختیار بھی حاصل ہو

گیا ہے کہ اگر کسی کھیل کی گورننگ باڈی فیصلے کی تعمیل نہیں کرتی تو اس

کھیل کو اولمپکس سے معطل کیا جا سکتا ہے۔

پیرس لاس ایجنلیس اولمپکس، پیرس لاس ایجنلیس اولمپکس

پیرس لاس ایجنلیس اولمپکس

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply