پیرا گون کیس ،ریفرنس کے بغیر ملزم کو کیسے جیل میں رکھا جا سکتا ہے؟احتساب عدا لت

Spread the love

لا ہو ر (کورٹ رپورٹر) احتساب عدالت نے پیرا گون ہا ئوسنگ سوسائٹی سکینڈل

کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع کر تے ہو ئے

نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کردی۔پیرا گون ہا ئوسنگ سوسائٹی سکینڈل

کیس کی سما عت ہو ئی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اوران کے

بھائی خواجہ سلمان رفیق کواحتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی عدالت میں

پیش کیا گیا تو فاضل جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزمان کے

خلاف ریفرنس کب فائل ہو رہا ہے؟ریفرنس کے بغیر ملزم کو کیسے جیل میں رکھا

جا سکتا ہے؟نیب کے وکیل نے بتایا کہ ریفر نس فا ئل کر نے کی حتمی تاریخ نہیں

دے سکتے، ریفرنس منظوری کے مراحل میں ہے، جس کی چیئرمین نیب نے

حتمی منظوری دینی ہوتی ہے۔جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں کے جوڈیشل

ریمانڈ میں 2مئی تک توسیع کر دی۔اس مو قع پر نیب عدالت میں میڈیا نمائندوں

سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انتقام آمیز احتساب

معیشت اور جمہوریت کو لے ڈوبے گا، سیاسی اور معاشی مسائل کے حل کیلئے

نفرت اور دشمنی کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔مسلم لیگی رہنماء نے کہا کہ قومی

معیشت نفرت اور انتقام کی آگ میں جلائی جارہی ہے، اپوزیشن کا سر قلم کرنے

کے چکر میں معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا گیا، تحریک انصاف کی سونامی ترقی کیلئے

تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکمران نظام عدل، احتساب اور

ابلاغ پر کنٹرول کرکے مخالفانہ آوازیں کچلنا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا

کہ73کے آئین سے چھیڑ چھاڑ خطرناک ہوگی، آئین چاروں فیڈریشن یونٹس کو

حقوق دیتا ہے، عمران خان جیسے تیسے خود اس آئین کے تحت منتخب ہوئے ہیں،

آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں گے تو دوبارہ آئین بننا ممکن نہیں ہوگا۔سعد رفیق

نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کیلئے صدارتی نظام کی بحث شرمناک

ہے جبکہ کوئی بھی تنہا ملک کو مسائل کے گرداب سے نہیں نکال سکتا لہٰذا

حکمران اپنے مخالفین کو گراتے گراتے کہیں خدا نخواستہ پاکستان کوناقابل تلافی

نقصان نہ پہنچادیں۔

Leave a Reply