National Database & Registration Authority (NADRA) Pakistan

پیدائش، انتقال اور طلاق سرٹیفکیٹ اجرا ء کی فیس میں 5 ہزار روپے تک اضافہ

Spread the love

پیدائش انتقال طلاق سرٹیفکیٹ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) بجٹ سے پہلے مختلف سہولتوں کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

پیدائش، انتقال اور طلاق سرٹیفکیٹ کے اجرا ء کی فیس 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی

ہے۔حکومت پنجاب نے مختلف سرٹیفکیٹس کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔ برتھ، ڈیتھ اور طلاق

سرٹیفکیٹس کے اجراء پر 5 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ ساٹھ دن سے دو سال تک جنم دن لیٹ

اندراج کی فیس 100 روپے سے 2000 کر دی گئی۔ دو سال بعد لیٹ اندراج کی فیس بڑھا کر 5000

کر دی گئی۔ غیر ملکی بچے کی لیٹ اندراج جنم پرچی کی فیس 5000 مقرر کر دی گئی۔ بیرون ملک

پاکستانی کے بچے کی پیدائش کی فیس بھی 5000 کر دی گئی۔ موت کے اندراج کی لیٹ فیس بھی

5000 کر دی گئی۔ غیر ملکی کی برتھ رجسٹریشن کی 5000 فیس ہو گی۔ کوائف میں تبدیلی یا

درستگی کی فیس 1000 روپے مقرر، برتھ اور ڈیتھ کی پہلے ساٹھ روز تک رجسٹریشن کی فیس 300

ہو گی۔ حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام سرٹیفکیٹس کی پہلے فیس سو روپے تک تھی۔

پیدائش انتقال طلاق سرٹیفکیٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply