Onion 95

پیاز کے وہ طبی فوائد جو جان گئے تو کبھی بھی استعمال نہیں بھولیں گے

لاہور (جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) پیاز طبی فوائد

صحت ہے تو جہان ہے ورنہ کچھ بھی نہیں، اسی لئے بار بار ماہرین طب اور حکماء فرماتے ہیں ہمہ وقت اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے- صحت کیلئے اپنے کھانے پینے، رہنے سہنے کے طور اطوار جس قدر درست ہوں گے اس قدر صحت و تندرستی ہو گی- آج ہم اس ضمن میں ایک ایسی سبزی کے فوائد بتانے جا رہے ہیں، جنہیں جان کر آپ اس سبزی کا استعمال کبھی بھی نہیں بھولیں گے-

مزید پڑھیں : صحت مند جگرکیلئے قدیم ترین قدرتی مشروب

پیاز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں، بالخصوص پیاز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے، ہیضہ سے موثر طور پر بچاتی ہے، دل کی بیماریوں کیلئے پیاز اس لئے بھی مفید ہے، کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیدا ہونے نہیں دیتی، بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیاز نہایت مفید ہے۔

پیاز گرمی کی شدت سے تحفظ ، لُو سے بچاؤ کا موثر ذریعہ

ماہرین طب، حکماء کا کہنا ہے کہ بظاہر معمولی سبزی سمجھی جانیوالی پیاز کا استعمال بواسیر میں کمی لاتا ہے- دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیاز استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں- برص کے مرض میں بھی پیاز کو بطور علاج استعمال کروایا جاتا ہے- موسم گرما میں پیاز کا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے اور لو سے بچاﺅ کا موثر ذریعہ ہے-

آنت کے کینسر سے بچاؤ کیلئے بھی بے حد مفید

حکماء حضرات کا مزید بتانا ہے کہ پیاز میں فینول اور فلیونائیڈز ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر سے بچاؤ اور خدا نخواستہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں بھی اس کا استعمال نہایت مفید ہے- حکماء حضرات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیضے سے بچاﺅ کے لئے پیاز کو سرکہ کے ساتھ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں : زیتون کا تیل انسانی صحت و جلد کی خوبصورتی کیلئے موثر قرار

پیاز طبی فوائد

Leave a Reply