عمران خان منی لانڈرر

یہ 2018 ہے نہ پہلے والی ن لیگ، اب ووٹ چوری ہوا تو کشمیری نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

Spread the love

پہلے والی ن لیگ

میرپور، مظفر آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا

ہے کہ یہ دوہزار اٹھارہ ہے نہ پہلے والی ن لیگ، اب ووٹ چوری ہوا تو کشمیری آپ کو نہیں چھوڑیں

گے، نون لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ مریم نواز نے اسلام گڑھ میں جلسے

سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، کشمیر نے

نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں، الیکشن

چوری کرنے کی کوشش کی تو کشمیری چھوڑیں گے نہیں، یہ 2018 ہے نہ وہ والی مسلم لیگ ن، اس

بار آپ کا مقابلہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے، یہ 2018 نہیں جس میں تم نے مشینیں بند کر کے

الیکشن چوری کر لیا تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ن لیگ نے دھند میں بھی چوری شدہ

الیکشن جیت لیا، عمران خان اے ٹی ایم کے علاقے سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، شروعات

باغ سے اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہاں اے ٹی ایم ڈھونڈی ہے، کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتے ہیں 2

منٹ خاموشی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کے بنائے منصوبوں کا افتتاح کر

رہے ہیں، مان لیں نواز شریف آپ سب کے استاد ہیں، نواز شریف چاہتے تھے آزاد کشمیر میں بھی

موٹروے بنے، نواز شریف دور میں چین پیسے لا کر منصوبے لگانا چاہتا تھا، سی پیک نواز شریف

کے دور میں ترقی کر رہا تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر نے الیکشن سے پہلے ن لیگ کے

حق میں فیصلہ سنادیا، ہمارا منتخب نمائندہ الیکشن جیت چکا ہے، اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ،

یہاں اتنی گرمی میں جلسے کر کر کے میرا گلہ خراب ہوگیا ہے، اور آپ لوگ میری خاطر 40 ڈگری

درجہ حرارت میں کھڑے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کو آزاد کشمیر میں ن لیگ کی الیکشن

مہم نظر آرہی ہے، ہماری جماعت نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں، تحریک انصاف کا

استقبال گندے انڈوں اور جوتوں سے ہوتا ہے، لیگی رہنما نے کہا کہ سنا ہے کہ عمران خان کشمیر

تشریف لا رہے ہیں اور انہوں نے باغ سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کیا ہے کیونکہ وہاں اے ٹی ایم

مشین ہے، انہوں نے ایک نئی ایم ٹی ایم مشین ڈھونڈ لی ہے، عمران خان وہاں جاتے ہیں جہاں پیسہ

ہوتا ہے، میری کشمیری عوام سے درخواست ہے کہ ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے نہ کریں

بلکہ گوعمران گو سے کریں، اور عمران خان کو ہار پہننانا جس پر آٹا چوری میں نمبر ون اور دوائی

چور لکھا ہو، جبکہ عمران خان کو ایک تاج پہنانا جس پر کشمیر فروش لکھا ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا

کہ عمران خان کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتے ہیں کہ 2 منٹ خاموشی اختیارکریں، اور پھر خاموشی

اختیار کرنے کا کہہ کر مکمل خاموش ہوگئے، وزیر امور کشمیر نے لوگوں پر فائرنگ کرائی، یہ

ایسے لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو بھی فیصلہ دینا پڑا کہ وزیر امور کشمیر کشمیر میں داخل نہیں ہو

سکتا، کشمیر میں ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے روزصبح اٹھتے ہی آٹا، دوائیاں اورچینی مہنگی کی

خبرملتی ہے، نواز شریف کے دور میں جو سی پیک شروع ہوا آج وہ بند پڑا ہے، آج ہوائی اڈے گروی

رکھے جارہے ہیں

پہلے والی ن لیگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply