پہلے سیاسی روڈ میپ پھر سیز فائر، غنی سے بہترملک چلا سکتے ہیں، طالبان

پہلے سیاسی روڈ میپ پھر سیز فائر، غنی سے بہترملک چلا سکتے ہیں، طالبان

Spread the love

ریاض (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) پہلے سیاسی روڈ میپ

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں سیاسی سمیت کسی بھی نظام

حکومت کو کابل حکومت کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے چلانے کی اہلیت

رکھتے ہیں، پہلے ہمیں سیاسی روڈ میپ کے حل تک پہنچنا ہو گا جس کے بعد ہی

سیز فائر پر غور کیا جا سکتا ہے، جن علاقوں اور سرحدوں پر اسلامی امارات کی

حکومت قائم ہو چکی ہے وہاں لوگوں اور اشیاء کی آمد ورفت میں کوئی تبدیلی نہیں

آئے گی۔

=-= پڑھیں، داعش گروپ ہمارا دشمن، ٹی ٹی پی پاکستان کا اپنا معاملہ، طالبان

عرب نیوز کو انٹرویو میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ یہ ہمارا ملک

ہے، ہم نے یہاں طویل عرصہ حکومت بھی کی اور اب بھی ہمارے پاس حکومت

چلانے والے اہل اور تجربہ کار لوگ موجود ہیں، اسلیے میں سمجھتا ہوں مستقبل

میں افغانستان کے سیاسی سیٹ اپ سمیت کسی بھی نظام حکومت کو موجودہ

حکومت سے زیادہ بہتر طریقے سے چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ جنگ بندی سے

متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سہیل شاہین نے کہا کہ پہلے ہمیں سیاسی

روڈ میپ کے حل تک پہنچنا ہو گا جس پر سب اتفاق کریں، اسکے بعد ہی سیز فائر

پر غور کیا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں کئی سرحدوں اور کاروباری راہداریوں کا

کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کی صورتحال پر طالبان ترجمان نے کہا کہ جن

علاقوں اور سرحدوں پر اسلامی امارات کی حکومت قائم ہو چکی ہے وہاں لوگوں

اور اشیا کی آمد ورفت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ اب بغیر کرپشن اور

آسانی سے تجارتی سامان کی ترسیل جاری رکھ سکیں گے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سہیل شاہین نے مزید کہا کہ طالبان کے زیر اثر علاقوں میں لوگ بہت خوش ہیں

اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ترجمان طالبان نے اقوام

متحدہ اور دیگر عالمی اداروں اور ممالک سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔ ترجمان

طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکہ سے امن معاہدے میں ہم نے افغانستان کی

سرزمین کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں سمیت دوسرے ممالک کیخلاف استعمال

ہونے کی اجازت نہ دینے کا عہد کیا تھا اور اس حوالے سے القاعدہ کو بھی پیغام

بھیج دیا ہے۔ سہیل شاہین نے ایک بار پھر اس دعوے کی تصدیق کی کہ طالبان نے

85 فیصد علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور تقریبا روز ہی افغان اہلکار سرنڈر کر

رہے ہیں۔

پہلے سیاسی روڈ میپ ، پہلے سیاسی روڈ میپ ، پہلے سیاسی روڈ میپ

Leave a Reply