basant 128

پہلی مرتبہ سعودی فیملی بسنت، جدہ کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا

Spread the love

جدہ (جتن آن لائن رپورٹ) پہلی سعودی فیملی بسنت

سعودی عرب کے شہر جدہ کے ساحل سمندر پرخصوصی کمیونٹی تقریب کے دوران آسمان سیکڑوں رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔ تقریب کا اہتمام سعودی نوجوانوں کے گروپ’ کائٹس کے ایس اے‘ نے کیا تھا۔ مزید پڑھیں

200 سے زیادہ ڈیزائن اور شکلوں کی پتنگیں آسمان پر تھیںیونٹ کے آرگنائزر عماد نے بتایا ہم کئی برس سے اس پروگرام کی شروعات پر غور کر رہے تھے۔ ہم فیملیز اور دوسرے لوگوں کو پتنگوں کیسا تھ اپنا وقت گزارنے کی ترغیب دینے کیلئے ایک ٹیم بنانا چاہتے تھے۔ نوجوان، بوڑھے اور خواتین سب پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مصر میں نئے آثار قدیمہ کی دریافت

قاہرہ، مصر کے تاریخی علاقے الغریفہ میں نئے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ کچھ آثار دریافت ہوچکے اور بہت سے آثار ابھی دریافت ہونا باقی ہیں۔ اماراتی ویب سائٹ البیان کے مطابق مصر ی سپریم کونسل برائے آثار قدیمہ کے رکن مصطفی الوزیری نے بتایا ماہر آثار قدیمہ نے کئی فیملی مقبرے دریافت کیے ہیں۔
انکا تعلق قدیم بالائے مصر کے بڑے کاہنوں اور سرکاری عہدیداروں سے ہے۔ الوزیری نے بتایا کہ 2018 میں یہاں چار نئے مقبرے دریافت ہوئے تھے۔ ان میں ممیز بھی رکھی ہوئی تھیں۔ تابوت تھے اور حنوط کرنے والا سامان بھی محفوظ تھا۔ یہ بھی پڑھیں

دوسری دنیا میں خدمت پر مامور کی گئی مورتیاں

مصطفی الوزیری کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے تین مرحلوں میں فراعنہ کے 35 مقبرے اور 90 حجری تابو ت دریافت کیے جبکہ دس ہزار سے زیادہ ’اوشا بتی‘ مورتیاں بھی ملی ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی مورتیاں ہیں جنہیں قدیم مصر کے لوگ میت کے تابوت میں اس یقین کیساتھ رکھا کرتے تھے کہ یہ دوسری دنیا میں خدمت پر مامور ہوں گی۔ ماہرین آثار قدیمہ نے مختلف شکل اور حجم کے برتن بھی دریافت کیے ہیں۔ کچھ ایسے برتن بھی ہیں جو حنوط کرتے وقت نعش کے پیٹ میں محفوظ کیے جاتے تھے۔

پہلی سعودی فیملی بسنت

اپنا تبصرہ بھیجیں