ایبٹ آباد میں پہلا تھیلیسیمیا کیئر سنٹر قائم ہونے پر متاثرین کی خوشی دیدنی

ایبٹ آباد میں پہلا تھیلیسیمیا کیئر سنٹر قائم ہونے پر متاثرین کی خوشی دیدنی

Spread the love

ایبٹ آباد( نمائندہ جتن، سردار یاسر احمد) پہلا تھیلیسیمیا کیئر سنٹر

Journalist Sardar Yaser Ahmad

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ہزارہ کے پہلے تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کا افتتاح

کر دیا گیا ہے۔ ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈین ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر فاروق نے

افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹا- تقریب میں ڈاکٹر شاہ تاج، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ

ہماٹالوجی ڈاکٹر نعیمہ افضل، ڈاکٹر رومانہ، ڈاکٹر عمار کے علاوہ سیو لائف

تھیلیسیمیا چلڈرن پاکستان کے طارق خان تنولی، محمد ہارون خان تنولی، پاکستان

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیٹھ شبیر، آصف قریشی، راجہ ارشد، سجاد

پراچہ بھی موجود تھے۔

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ڈین ایوب میڈیکل کالج ہاسپٹل ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق نے

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مرض سے بچاؤ

کے لئے معاشرے کے ہر باشعور شہری، علما کرام، اساتذہ اور بالخصوص میڈیا

کو عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں بڑی تیزی سے

تھیلیسیمیا کے مریض بچوں بچیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کے لئے

آگاہی اور شادی سے قبل سکریننگ سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوب

ٹیچنگ ہسپتال میں متاثرہ بچوں بچیوں کو رجسڑڈ کر کے پاکستان بیت المال اور

مخیر افراد کے تعاون سے ادویات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے

اس بات پر زور دیا کہ عوام بلڈ ڈونیشن کے ذریعے ان بچوں کی زندگیوں میں

خوشیاں بکھیرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر ایوب میڈیکل کالج کے ہال میں بھی ایک

تقریب منعقد ہوئی جس تھیلیسیمیا سے متاثرہ 60 سے زائد بچے بچیاں اور ان کے

والدین بھی موجود تھے۔ تقریب میں شعبہ پتھالوجی کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر

نعیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں بچیوں کے لئے

سرکاری سطح پر سنٹر کے قیام کا خواب آج پورا ہوا ہے، انہوں نے عوام سے

اپیل کی کہ وہ ان بچوں کے لئے خون کے عطیات بڑھ چڑھ کر دیں اور متاثرہ

بچوں کے والدین سنٹر میں رجسٹریشن کروائیں۔ تاکہ ان کا فوری علاج اور آئرن

کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ڈاکٹر رومانہ اور سعد بن عمار نے بھی سنٹر کو کامیاب

بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانے کا عزم کیا۔ انہوں نے والدین

کو آگاہ کیا ان بچوں کو آئرن بڑھانے والی غذا سے پرہیز کروائیں، تقریب میں

سیو لائف تھیلیسیمیا پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کے سینئر رہنما نے وفد کے ہمراہ

بچوں میں لاکھوں مالیت کی ادویات اور فوڈ پیکج بھی تقسیم کئے-

= دیکھیں = تھیلسیمیا کیئر سنٹر کی ویڈیو، جانیں سہولیات کے بارے میں

مریض بچوں کے والدین نے بھی تھیلسیمیا کیئر سنٹر کے افتتاح پر خوشی کا

اظہار کیا اور بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی، جن کو علاج کے لئے اُمید کی

کرن پیدا ہوئی، شعبہ پتھالوجی کے ڈاکٹر اجمل اور ان کی ٹیم بھی خراج تحسین

کے لائق ہے، جنہوں نے بلڈ بنک میں ہمیشہ ان بچوں کی بلاتفریق خدمت کرتے

رہے اور اب بڑھ چڑھ کر موقع میسر ہو گا۔ واضح رہے ملک بھر میں تھیلسیمیا

مائنر دو کروڑ اور تھیلسیمیا میجر کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر

چکی ہے اس سے بچاؤ کا واحد حل آگاہی اور قریبی رشتوں میں سکریننگ ہے۔

پہلا تھیلیسیمیا کیئر سنٹر ، پہلا تھیلیسیمیا کیئر سنٹر ، پہلا تھیلیسیمیا کیئر سنٹر

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply