پٹرول کی قلت امریکہ

پٹرول کی قلت، امریکہ کی17ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

Spread the love

پٹرول کی قلت امریکہ

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) وائٹ ہاوس نے پٹرولیم کی قلت کے باعث امریکہ کی17ریاستوں

اورڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں

گیس ،جیٹ فیول اوردوسری پٹرولیم پروڈکٹس کی کمی ہوگئی ہے۔ گیس کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں

اگرکالونیل پائپ لائن جلدبحال نہ ہوئی توتیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ9مئی کو نامعلوم

ہیکرز کی جانب سے غیر معمولی سائبر حملے کے بعد امریکہ کی فیول پائپ لائن آپریٹر کالونیل پائپ

لائن نے خلیجی ساحل سے ریاست ہائے متحدہ کے مشرقی اور جنوبی حصے کو رسد روک دی تھی۔

اس پائپ لائن کے ذریعے ساڑھے 5 ہزار میل تک نیوجرسی اور ٹیکساس کے درمیان روزانہ 100

ملین تیل پہنچایا جاتا ہے۔تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے نتیجے میں نیو یارک کی آئل مارکیٹ میں خام

تیل کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔یہ کمپنی ہر روز 25 لاکھ بیرل پٹرول، ڈیزل، جیٹ فیول اور پٹرولیم کی

دیگر تیار اشیاء کم و بیش ساڑھے 5 سو میل کے فاصلے تک پائپ لائنز کے ذریعے پہنچاتی ہے اور

مشرقی ساحل کی 45 فیصد رسد گاڑیوں کے ذریعے پہنچاتی ہے۔سائبر حملے کا علم ہونے کے بعد

کالونیل پائپ لائن نے اپنے سسٹم بند کردیے تاکہ حملے کے اثرات کو محدود رکھا جا سکے۔ کمپنی کا

کہنا ہے کہ سائبر حملے سے کچھ سرگرمیاں روکنا پڑی ہیں اور چند آئی ٹی سسٹم بھی متاثر ہوئے

ہیں۔

پٹرول کی قلت امریکہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply