مٹی کاتیل 3.42،لائٹ ڈیزل 2.19روپے مہنگا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

Spread the love

پٹرول ڈیزل قیمتیں برقرار

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا

فیصلہ کرلیا تاہم لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب

سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر

جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لیٹربرقرار رہے گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی

کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83

روپے61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے19

پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پرکوئی لیوی عائد نہیں جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے19 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی

قیمت 81 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل

پرکوئی لیوی عائد نہیں جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔

پٹرول ڈیزل قیمتیں برقرار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply