عوام پر پٹرول بم
Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پٹرول مہنگا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ

کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی

لیٹر کے بعد نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ڈیزل کی قیمت میں 9

روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر

مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10

روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے

فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی

قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی

قیمتوں کا اطلاق ا?ئندہ 15 روز کیلئے رات 12 بجے سے ہوگا۔وزارت خزانہ کا

کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرپی ڈی ایل اور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے

حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔اس سے قبل اس سے قبل

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے 3 پیسے فی لٹر کی

تجویز کی سمری وزارت خزانہ کو نظر ثانی کیلئے واپس بھیج دی۔ عالمی مارکیٹ

میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اوگرا نے سمری میں 12 روپے 3 پیسے فی لٹر

اضافے کی تجویز وزیراعظم آفس کو موصول ہوئی ۔ یہ تجویز عالمی مالیاتی

ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق دی گئی ہے۔

پٹرول مہنگا نوٹیفکیشن جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: