پٹرول بحران کا خدشہ ٹل گیا، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم

Spread the love

پٹرول بحران کا خدشہ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) راجا سعید گروپ نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے

لاتعلقی کا اظہار کردیا جس کے بعد ہڑتال کا حامی نعمان بٹ گروپ تنہائی کا شکار ہوگیا۔ میڈیا

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا اور

ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کردی گئی تھی، تاہم اب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم

ہوگئی ہے، راجا سعید گروپ نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے اور آئل ٹینکرز ہڑتال کا حامی

نعمان بٹ گروپ تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔راجا سعید گروپ نے حکومت سے مزاکرات سے پہلے

ہڑتال ختم کردی ہے، جس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں سپلائی بحال کردی گئی ہے،

سہالہ آئل ڈپو، اٹک آئل ریفانری سے پٹرول ڈیزل کی سپلائی بحال ہوگئی ہے۔راجا سعید گروپ کا کہنا

ہے کہ اسلام آباد سے گلگت تک پڑول سپلائی بحال کردی ہے اور جڑواں شہروں میں بھی کوئی ہڑتال

نہیں ہے، ہم حکومت سے مزاکرات کریں گے، لیکن ہڑتال کی مخالفت کرتے ہیں۔#

پٹرول بحران کا خدشہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply