پٹرول ایل پی جی مہنگی

پٹرول5.40،ڈیزل2.54، مٹی کا تیل1.39 روپے لٹر مہنگا ،ایل پی جی بھی مہنگی

Spread the love

پٹرول ایل پی جی مہنگی

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں پھر اضافہ کر

دیا پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 40پیسے فی لٹر اضافہکیا گیا ہے،جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت

118.09روپے ہوگئی، ڈیزل کی قیمت میں 2.54روپے ، کیروسین آئل 1.39روپے اور لائٹ ڈیزل کی

قیمت میں 1.27روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،رواں ماہ جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے ۔جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز

گل کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کیا گیا۔شہباز گل

نے بتایا کہ عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش

نظر اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ وزیرِ اعظم

نے اوگرا سفارشات کے برعکس عوامی مفاد میں پٹرول کی قیمت میں محض 5.40روپے فی لیٹر

اضافے کی منظوری دی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں

1.39روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے،اضافے

کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 116.53 روپے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87.14 روپے اور لائٹ اسپیڈ

ڈیزل کی نئی قیمت 84.67 ہوگئی۔

پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

دریں اثنا، پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے

بعد سرکاری قیمت 160 فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن فاونڈر چئیرمین

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میی 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے اور

پولیس اور سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں ایل پی جی کی بلیک مارکٹنگ جاری ہے۔عرفان

کھوکھر کے مطابق ایل پی جی گیس اضافے کے بعد 165 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، گھریلو

سیلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور گھریلو سیلنڈر 1950 میں فروخت ہورہا ہے،

کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 225 اضافہ کیا گیا ہے، اور کمرشل سیلنڈر 7490 میں فروخت جاری

ہے، جب کہ گلگت میں گیس کی قیمت 185 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

پٹرول ایل پی جی مہنگی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply