پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز مسترد

Spread the love

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطاب

عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب

سے پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ اوگرا کی

جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07روہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61

روپے، کیروسین (مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے اور لائٹ ڈیزل کی

قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر

رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور

نہیں کی۔ وزیرِ اعظم کا کہناہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر

حد تک جائے گیا.اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے حکومتی معاشی ٹیم کا

اجلاس ہوا ،جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی

لانے کے لئے مختلف مجوزہ اقدامات پر غور خوض کیا گیا ۔ ،اجلاس میں وفاقی

وزراءمخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد، عمر، مشیران ڈاکٹر عشرت

حسین، عبدالرزاق داو¿د، گورنر سٹیٹ بنک، معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار

مسعود، ندیم بابر، تابش گوہر، اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وزیرِ

خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ملک میں گندم کی پیداوار

اور ملکی ضروریات کو پورا کرنے، سرکاری سطح پر گندم کی خرید، ترسیل،

سٹوریج و دیگر انتظامی اخراجات میں واضح کمی لانے کے حوالے سے مفصل

پلان تشکیل دینے پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے تفصیلی پلان جلد وزیرِ

اعظم کو پیش کر دیا جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply