امریکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سرگرم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے لٹر تک اضافے کی تجویز

Spread the love

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھینکنے کی

تیاریاں شروع کر دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے دس روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول

ہوئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق

پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5

روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر

اضافے کی تجویز ہے۔حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی، نئی

قیمتوں پر عملدرآمد 16ستمبر سے ہوگا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے

کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔

حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد

16ستمبر سے ہوگا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply