0

پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میںمزید 14روپے فی لیٹراضافہ

Spread the love

وزارت خزانہ نے عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو35ارب روپے کا ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کردیا،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی22روپے ،پیٹرول14 روپے اور مٹی کے تیل پر7روپے فی لیٹر کردی گئی ۔185ارب روپے ریونیو شارٹ فال کے باعث وزارت خزانہ نے عوام سے اضافی وصولیاں کر نے کا فیصلہ کیا۔ پٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن پٹرولیم ڈویژن سے جاری کرایا گیا مگر وزارت خزانہ سمیت کسی بھی متعلقہ ادارے نے نوٹیفکیشن پبلک نہیں کیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پمپس پر فروخت ہونیوالے پیٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی 10 سے بڑھا کر 14 رو پے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر8 سے بڑھا کر 22روپے فی لیٹر کردی گئی ہے ۔ پٹرول کی بلک خریداری کرنیوالی کمپنیوں پر پٹرولیم لیوی 10 سے بڑھا کر 17روپے 47پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 8 سے بڑھا کر 22روپے فی لٹر کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی ہدایت پر یکم فرو ر ی سے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی دسمبر کے مقابلے میں 4تا16فیصد بڑھاتے ہوئے 17فیصد کی سطح پر لے جایا گیا ۔ لیوی کی مد میں جمع ہونیوالی اضافی رقم صوبوں میں تقسیم ہونے کے بجائے وفاقی حکومت کے زیر استعمال آئے گی۔ حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 55ڈالر فی بیرل کے تناسب سے پاکستان میں پٹرول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 65روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 73 ر و پے فی لٹر مقرر ہوسکتی ہے ۔

Leave a Reply