پونچھ،ہندو انتہاپسندوں نے لوٹ مار کے بعد مسلمانون کی املاک نذر آتش کر دیں

Spread the love

مقبوضہ کشمیرمیںہندو انتہا پسندوں نے جموں کے قصبے پونچھ میں مسلمانوں کی کروڑوں روپے مالیت کی املاک کی توڑ پھوڑ کی اور لوٹ مار کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قصبے میں یہ واقعات 15فروری کو رونما ہوئے تھے تاہم علاقے میں انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سے انکے بارے میںاطلاعات نہیں مل سکی ۔ ہندو بلوائیوںنے مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کیا اور لوٹ مار کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ہندو بلوائیوںنے پونچھ قصبے کے علاقے محلہ Alapirمیں اشتعال انگیز اور مسلمان مخالف نعرے بلند کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ ایک درجن کے قریب گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا ۔ بعض بلوائیوں کی املاک کو تباہ کرتے ہوئے مقامی افراد نے ویڈیو بھی بنائی ہے تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply