Maik Pompeo

پومپیو کا قاسم سلیمانی کے قتل پر طنزیہ تبصرہ

Spread the love

پومپیو قاسم سلیمانی قتل

ریاض(جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے پر فخر کا اظہار

کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے موجودہ امریکی انتظامیہ

کے ایران کے حوالے سے نرم رویے اور ایران کے جوہری پروگرام میں واپسی

کی کوششوں پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔فلوریڈا میں ری پبلیکن پارٹی کے

ایک تقریب سے خطاب میں مائیک پومپیونے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت

میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا اقدام امریکا کے

لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ خدا قاسم سلیمانی پر رحم

کرے۔ اب وہ امریکیوںکے لیے مزید مشکلات پیدا کرنے کے قابل نہیں رہا ہے۔

مائیک پومپیو نے تقریب سے خطاب میں حاضرین سے استفسار کیا کہ آپ میں

سے کتنے لوگ قاسم سلیمانی کویاد کرتے ہیں؟۔ پھر خود اس کا جواب مزاحیہ الفاظ

میںدیتے ہوئے کہا کہ اپنے قتل کے بعد سلیمانی امریکیوں کے لیے مزید مشکلات

پیدا کرنے کے قابل نہیں رہا ہے۔ ہمیں سلیمانی کو ہلاک کرنے پرفخر ہے۔ ہم

نیسلیمانی کی گیم اس کے سر پر الٹ دی۔

پومپیو قاسم سلیمانی قتل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply