پولینڈ میں کتوں گھوڑوں ملے گی پینشن، کینیڈا میں کتے کی مالکن وفاداری

پولینڈ میں کتوں گھوڑوں کو ملے گی پینشن، کینیڈا میں کتے کی مالکن سے وفاداری

Spread the love

وارسا،اوٹاوا (جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) پولینڈ میں کتوں گھوڑوں

پولینڈ میں سرکاری طور پر خدمات سرانجام دینے والے کتوں اور گھوڑوں کو

ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولش

وزیر داخلہ ماریوس کامینسکی نے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو

جانور ہمیں کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں پیش

پیش رہے، انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد بھی دی جائے۔ رپورٹ کے مطابق

اس نئے قانون سے پولینڈ میں 1200 کے قریب کتے اور 60 گھوڑے مستفید ہوں

گے۔ کتوں کو کرونا وائرس کو سونگھ کر شناخت کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہر سال جرمن اور بیلجئم شیفررڈ کی دس فیصد تعداد ریٹائر

ہو جاتی ہے۔ ریٹائر ہونے والے کتوں کو مہنگا علاج ضرور پڑتا ہے جس کے لیے

یہ پینشن بہت اہم کردار کرے گی۔ دونوں جانوروں کو دی جانیوالی پینشن کی حد

600 سے 1400 ڈالر تک ہو گی۔

=–= کینیڈا میں کتے نے مالکن کی جان بچانے کیلئے ٹریفک رکوا دی

کینیڈا میں کتے نے مالکن کی جان بچانے کیلئے ٹریفک رکوا دی۔ اونٹاریو کی

رہائشی ہیلے مور اپنے ڈیڑھ سالہ کتے کلوور کیساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں کہ

اچانک ایک دماغی بیماری سیژر کے حملے کے باعث گر گئیں۔ ہیلے مور کا کہنا

تھا کہ مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ چکر آیا اور اس کے بعد جب آنکھ کھلی تو میں

ایمبولینس میں تھی، تاہم اس دوران جو کچھ ہوا وہ سب قریب لگے ایک سی سی ٹی

کیمرے نے محفوظ کر لیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مور سفید رنگ کے

کتے کیساتھ جا رہی ہیں، ٹریفک بہت کم ہے اور اردگرد برف نظر آ رہی ہے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

پولیس کے مطابق اچانک ہی مور گر جاتی ہیں اور کتا پہلے تو انہیں ہلانے جلانے

کی کوشش کرتا ہے پھر ادھر ادھر بھاگتا ہے اور بعد ازاں سڑک کے درمیان کھڑا

ہو جاتا ہے اسی وقت ایک پک اپ وین تیزی سے آتی ہے تاہم وہ آگے سے نہیں ہٹتا

اور ڈرائیور گاڑی روک دیتا ہے۔ کتا بھونک کر مالکن کی طرف اشارہ کرتا ہے

اور گاڑی سے اترنے والا شخص مور کے قریب چلا جاتا ہے۔ گاڑی کے ڈرائیور

ڈرائڈن اوٹاوا کہتے ہیں کہ یہ بہت متاثر کن تھا، کتے نے درحقیقت میرا راستہ

روک لیا تھا۔ کتے نے اسی وقت وہاں سے گزرنے والی ایک اور ڈرائیور ڈینیئلے

پائلن کو بھی مدد کے لیے روکا۔ پائلن کہتی ہیں کہ آپ کہہ سکتے ہیں جب ہم مور

کے پاس موجود تھے تب بھی کتا اپنی مالکن کو چھوڑ جانے کے لیے تیار نہیں

تھا۔

پولینڈ میں کتوں گھوڑوں

=–= قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply