USA-Election-2020

پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ موت کو دعوت، ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کا مطالبہ مسترد کر دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) پولنگ سٹیشن ووٹنگ موت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ پولنگ سٹیشن پر

پہنچ کر ووٹ ڈالیں جس کے جواب میں کانگریس میں ڈیمو کریٹک چیف وہیپ

جیمز کلائی برن نے اسے موت کو دعوت دینے کے مترادف قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پوسٹل ووٹنگ، امریکی صدارتی انتخابات میں بحرانی مسئلہ بن گیا
——————————————————————————————————

گزشتہ روز کانگریس میں ڈیموکریٹک چیف وہیپ جیمز کلائی برن نے ایک

امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے اسے انتہائی خطرناک قرار دیا اور صدر

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان حالات

میں پولنگ سٹیشن جانا بالکل محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا ایسا کرنا زیادہ تر

لوگوں کیلئے اپنے موت کے پروانوں پر دستخط کرنا ہے۔

ووٹرز بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنے کا قانونی آپشن استعمال کریں، جیمز کلائی برن

ڈیمو کریٹک چیف وہپ جمیز کلائی برن نے اس انٹرویو میں تمام ووٹرز کو

تلقین کی کہ وہ ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا قانونی آپشن استعمال کریں۔

محکمہ ڈاک پر جو اس سلسلے میں اضافی بوجھ پڑے گا اس کےلئے ہم اسے

مزید فنڈ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کا موقف یہ ہے کہ تمام

رجسٹر ووٹرز کو گھروں پر بیلٹ پیپر بھیجے جائیں جو ڈاک کے ذریعے ووٹ

ارسال کریں۔

بیلٹ پیپر نہ ملنے پر غیر حاضر ووٹرز کا آپشن استعمال کیا جائے، چیف وہیپ

اگر کسی کو بیلٹ پیپر نہ ملے تو وہ غیر حاضر ووٹرز کا آپشن استعمال

کرکے اپنا بیلٹ پیپر گھر پر منگوانے کے حق کے ذریعے انتخابی عمل میں

حصہ لیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پولنگ سٹیشن ووٹنگ موت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply