corona virus & world

پوری دنیامیں مریضوں کی تعداد7لاکھ85ہزار979ہوگئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بیجنگ/واشنگٹن/ماسکو(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ نے دنیا بھر میں وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں 31مارچ کو 5بجے جی ایم ٹی تک نوول کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تازہ ترین صورتحال جاری کردی ۔پوری دنیامیں کل مصدقہ مریضوں کی تعداد7لاکھ85ہزار979ہوگئی ہے، صرف امریکہ میں مصدقہ مریضوں کی تعداد1لاکھ64ہزار603ہے جبکہ اٹلی میں یہ تعداد1لاکھ 1ہزار739تک پہنچ چکی ہے۔اسی طرح سپین میں مصدقہ مریضوں کی کل تعداد87ہزار956،جرمنی میں 66ہزار885،فرانس میں 45ہزار170، ایران میں 41ہزار495، برطانیہ میں 22ہزار454،سوئٹزرلینڈ میں 15ہزار 922ہوگئی ہے۔ بیلجئم میں یہ تعداد11ہزار899جبکہ چین میں مصدقہ مریضوں کی کل تعداد82ہزار240ہے جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب 5 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی امریکی کمپنی کی کٹ پیش کر دی۔کرنا وائرس سے متحدہ عرب امارات میں 611افراد بیمار ہوئے ہیں جبکہ دبئی کے علاقے الراس میں مکمل لاک ڈائون کر دیا گیا ۔ بھارت میں بھی کروڑوں افراد قرنطینہ میں ہیں جبکہ نئی دہلی میں ہونے والے تبلیغی جماعت میں شرکت کرنے والے 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔روس میں کرونا وائرس کے ایک ہی دن میں نئے 500 کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ وبا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے لیے سزا بھی متعین کردی گئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply