پنڈی میں کرکٹ میلہ سجنے کو تیار، شاہین کیویز کا شکار کرنے کیلئے بیتاب

پنڈی میں کرکٹ میلہ سج گیا، شاہین کیویز کا شکار کرنے کیلئے بیتاب

Spread the love

راولپنڈی(جے ٹی این سپورٹس نیوز) پنڈی میں کرکٹ میلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج

جمعہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، پاکستان 18 سال بعد ایک بار پھر

اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا، میچ دوپہر آڑھائی

بجے شروع ہو گا۔ آئندہ دونوں میچز اتوار اور منگل کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم

راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ چوتھا موقع ہو گا کہ جب دونوں ٹیمیں

راولپنڈی میں کسی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔ یہاں اب

تک کھیلے گئے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو

شکست سے دوچار کیا ہے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابر اعظم جبکہ

مہمان ٹیم وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونو ں

ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن

میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کر رکھی

ہے، جبکہ ایک میچ برابر اور تین بے نتیجہ ختم ہوئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے

آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان نے پانچ میچز پر

مشتمل ون ڈےانٹرنیشنل سیریز میں کلین سؤیپ کیا تھا۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد

پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہم مہمان ٹیم کے خلاف ہوم گراؤنڈ

اور ہوم کراؤڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے کوشش کریں گے۔ پاکستان کا سکواڈ

متوازی ہے اور انہیں نوجوان کھلاڑیوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ہم کھلاڑیوں

کو انفرادی اور اجتماعی حیثیت سے ٹیم میں ان کا کردار واضح کرنا چاہتے ہیں

اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سیریز کے پہلے میچ کے لیے اپنے بارہ ناموں کا

اعلان بھی کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ وہ

جانتے ہیں کہ یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے کتنی اہمیت کا حامل ہے۔ میزبان

ٹیم وائیٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی، ان کے پاس

محدود طرز کی کرکٹ کے بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ سیریز میں

کامیابی کے لیے ہمیں بہترین نتائج کی ضرورت ہے۔ ون ڈے سیریزکے بعد

دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہو جائیں گی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی

سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

=-،-= پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

کر دی گئی، سیریز ٹرافی کی رونمائی دونوں کپتانوں نے کی۔ دوسری جانب پہلے

میچ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں

ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، پاکستانی ٹیم نے آپشنل ٹریننگ سیشن کیا اور صرف

بلے بازوں نے پریکٹس کی، بارہ رکنی قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

فاسٹ باؤلرز اور فخر زمان کو آرام دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور

نیوزی لینڈ کے مابین اوساکا بیٹریز پریذینٹس جے ڈاٹ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

ون سیریز کی ٹرافی کی رونمائی دونوں کپتانوں نے کی۔

پنڈی میں کرکٹ میلہ ، پنڈی میں کرکٹ میلہ ، پنڈی میں کرکٹ میلہ

پنڈی میں کرکٹ میلہ ، پنڈی میں کرکٹ میلہ ، پنڈی میں کرکٹ میلہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply