750Rs Prize Bonds jtnonline

کون بنے گا پندرہ (15) لاکھ روپے کا مالک؟ فیصلہ آج

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور( جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پندرہ لاکھ روپے مالک

پاکستان نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج 15 اپریل 2020 کو صبح 9 بجے صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کی سٹیٹ بینک برانچ میں ہوگی۔

——————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : انعامی بانڈز ہولڈرز میں 7.50 لاکھ انعام کس کا…؟
——————————————————————————–

750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام، 15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں، 5 لاکھ روپے کے تین، جبکہ تیسرے انعام میں 9300 روپے کے، 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔

یاد رہے قومی بچت مرکز کے زیر اہتمام 25000 اور 7500 روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آئندہ ماہ 4 مئی 2020ء بلترتیب صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی اور صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہوں گی-

قرعہ اندازی میں حصہ لینے اور انعام پانے والے خوش نصیبوں میں شامل ہونے کیلئے ابھی انعامی بانڈز خریدیں- انعامی بانڈز آپ ملک میں کسی بھی سرکاری و نجی بینکوں، قومی بچت کے مراکز یا مستند انعامی بانڈ ڈیلرز سے خرید کر سکتے ہیں-

مستحکم معیشت کا راز قومی بچت، استفادے کا بہترین زریعہ حکومتی منصوبوں میں سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اور وہ اپنی بچت کو سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی ہے، جبکہ اس کیساتھ ساتھ وہ قوم غربت، مفلسی اور تنگ دستی سے محفوظ رہتی ہے- انعامی بانڈز بھی سرمایہ کاری کی ایک قسم ہے-

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کرنے کیلئے : وزٹ کریں جے ٹی این آن لائن فیس بُک

پندرہ لاکھ روپے مالک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply