پنجگور،شہید ایف سی اہلکار حق نواز مری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Spread the love

کوہلو(جے ٹی این آن لائن) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار حق نواز مری کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے تمبو میں سپردخاک کردیاگیا،

شہید کے جنازے میں ڈپٹی کمشنر کوہلو منورحسین، ونگ کمانڈر میوند رائفلزلیفٹیننٹ کرنل محمد حماد، میجر رسالدار لیویز شیر محمد مری سمیت علاقائی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی .

آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض الحسن، ڈپٹی کمشنر کوہلو اور ڈائریکٹر جنرل لیویز کی جانب سے شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ،

شہید حق نواز مری کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے کہ ہمارے بھائی نے ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا،

ایسے سینکڑوں بھائی ملک کی خاطر قربان کرنے کو تیار ہوں. ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنادینگے ،شہید کی موت قوم کی حیات ہے،

Leave a Reply