0

پنجاب کے سرکاری ملازمین کےلئے اچھی خبر

Spread the love

سرکاری ملازمین کےلئے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ اب صرف انکوائری پرترقی نہیں روکی جائےگی بلکہ اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر کی صورت میں ترقی نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے تمام وز را ، سیکرٹریز اور صوبائی اداروں کے سربراہان کو پروموشن پالیسی 2010 میں ترامیم کا مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ترمیم کے مطابق اب سرکا ری ملازمین کے خلاف اگر اینٹی کرپشن میں کوئی انکوائری جاری ہے یا تاخیر کا شکار ہے تو ان کی ترقی نہیں روکی جائے گی بلکہ صرف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کی صورت میں ترقی نہیں دی جائے گی ،واضح رہے اس سے قبل انکوائری کی صورت میں بھی ترقی روک دی جاتی تھی۔

Leave a Reply