پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں شیلٹر ہومزبنانے کی منظوری

Spread the love

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں

شیلٹر ہومز بنانے کی منظوری دیدی، وزیر اعظم نے کہا دیانتدار لوگوں کی

حوصلہ افزائی کی جائے اور کام نہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیا جائے، ان

خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلیٰ

میں اجلاسں کی صدارت کے دوران کیا۔ وزیراعظم کو لاہور آمد پر نئے

منصوبوں اور قانون سازی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کا کہنا

تھا عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو ترجیح دی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیر

اعظم کی صدارت میں ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس میں پنجاب کے بڑے

ہسپتالوں میں شیلٹر ہومز بنانے کی منظوری دی گئی، پہلے مرحلے میں لاہور کے

پانچ بڑے ہسپتالوں میں شیلٹر ہومز بنائے جائیں گے۔شیلٹر ہومز بنانے کیلئے اپٹما

کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کی سربراہی میں پانچ ممبر پر مشتمل بورڈ بھی

تشکیل دیدیا گیا ہے، وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا معاشرے

کے کمزور طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست احساس کا نام

ہے جو کمزور طبقوں کا سہارا بنتی ہے۔ بے گھر اور مستحق افراد کا سہارا بننے

کی مہم میں مخیر حضرات کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا حوصلہ افزاء ہے،معاشرے

کے کمزور طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست احساس کا نام

ہے جو کمزور طبقوں کا سہارا بنتی ہے.

Leave a Reply