0

پنجاب کی ضلعی سطح پر شرح خواندگی کی سالانہ رپورٹ جاری ، لاہورکا تناسب 70فیصد

Spread the love

محکمہ تعلیم نے اضلاع کی سطح پر شرح خواندگی کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، لاہورمیں شرح خواندگی کا تناسب 70فیصد مانیٹر کیا گیا۔فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، راولپنڈی، اٹک، خوشاب میں شرح خواندگی 65فیصد سے زائد ہے۔ سب سے کم شرح خواندگی راجن پور میں مانیٹرکی گئی جو 40فیصد سے کم نوٹ ہوئی۔ اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، لیہ، ملتان، خانیوال، سرگودھا، حافظ آباد، نارووال اور وہاڑی میں شرح خواندگی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ ڈی جی خان، مظفر گڑھ، بھکر، بہاولپور، پاکپتن، رحیم یار خان، چنیوٹ، لودھراں میں شرح خواندگی 50 فیصد سے کم ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق مستقبل میں شرح خواندگی کے تناسب سے اصلاحات لائی جائیں گی۔

Leave a Reply