0

پنجاب کی بھینس پاکستان کا ’’بلیک گولڈ‘‘،لائیوسٹاک کو ترقی دیں گے،عثمان بزدار

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے دیہات کے عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے لائیوسٹاک کو ترقی اور فروغ دیں گے۔ پنجاب کی بھینس پاکستان کا ’’بلیک گولڈ ‘‘ہے جس سے معاشی طورپر پورااستفادہ کریں گے۔

مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل بفلو کانگریس اور سائینوپاک جوائنٹ بفلو ریسرچ سینٹرکا افتتاح کر کے بعد تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا لائیوسٹاک کے شعبے کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کے کردار جیسی حیثیت حاصل ہے۔

انٹرنیشنل بفلو کانگریس میں مویشی پال، بفلو بریڈر، ویٹرنری سائنسدان اور لائیوسٹاک ماہرین ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونگے۔ پنجاب میں دودھ ،گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انفرادی واجتماعی طور پرجدید تکنیک اپنانا ہوگی۔

لائیوسٹاک کے فروغ سے لیدر انڈسٹری بھی ترقی کرے گی اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔ پنجاب اب نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ لائیوسٹاک کی جدید تکنیک اپنا کربرآمدات بڑھائی اور قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے .

پنجاب میں مویشیوں کیلئے بیماریوں سے پاک زون قائم کئے جا رہے ہیں۔ بہاولپور میں چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کا آغاز جلد ہوگا۔

اس موقع پر۔وزیراعلیٰ نے ماہرین اوراعلی حکام میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے.

صوبائی وزراء ملک نعمان لنگڑیال، آشفتہ ریاض، مشیر وزیراعلیٰ فیصل حیات جبوانہ، متعدد ممالک کے ویٹرنری سائنسدانوں، لائیوسٹاک ماہرین اوربریڈرز نے انٹرنیشنل بفلوکانگریس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

Leave a Reply