ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

پنجاب میں 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہونا کا انکشاف

Spread the love

پنجاب کورونا ڈیلٹا ویرینٹ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ دن رات زیادہ

سے زیادہ ویکسی نیشن کیلئے محنت کر رہے ہیں، ویکسی نیشن کے عمل میں کرپشن برداشت نہیں

کریں گے، پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے انہوںنے کہا کہ گلی گلی جا کر ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے،

29جولائی کو پنجاب نے ریکارڈ ویکسی نیشن کی، ہمیشہ گنجان آبادی میں کورونا کے پھیلا ئوکی

شرح زیادہ ہوتی ہے، لاہور میں ابھی بھی کورونا پھیلا ئوکی شرح 3.4 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ

یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو، ادویات کی خریداری کے عمل کا آڈٹ کرایا جا رہا

ہے، وزیراعلی نے ادویات کی خریداری کی ہر طرح کی انکوائری اور آڈٹ کی ہدایت کی ہے، ہم عوام

کے پیسے کے محافظ ہیں، یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔وزیراعلی نے ادویات کی

خریداری کی ہر طرح کی انکوائری اور آڈٹ کی ہدایت کی ہے، ہم عوام کے پیسے کے محافظ ہیں،

یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply