پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 29 افسروں کے تقرر و تبادلے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (جے ٹی این آن لائن) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکرتے

ہوئے 29افسروں کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ پنجاب حکومت

نے 4 اعلی پولیس افسروں جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز

خان نے ایس ایس پی آپریشنز، متعدد ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت 25 پولیس آفیسرز

کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق تقرری کے

منتظر ڈی آئی جی شہزاد اکبر کو ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ll پنجاب ، سی پی او

فیصل آباد اشفاق احمد خان کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی

آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا حکم

دیدیا ، ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب اظہر اکرم کو تبدیل کرکے سی پی او فیصل آباد

تعینات کر دیا ہے۔ دوسری طرف ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) مستنصر

فیروز کو ڈی پی او سیالکوٹ، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد اسماعیل الرحمن

کھاڑک کو تبدیل کرکے ایس ایس پی آپریشنز لاہور، اے آئی جی ایڈمن اینڈ

سکیورٹی سی پی او پنجاب اسد سرفراز خان کو ڈی پی او خانیوال، ڈی پی او سیا

لکوٹ امیر عبدللہ خان کو ایس ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا، ایس پی

پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا محمد عاصم کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ

لاہور، ڈی پی او مظفر گڑھ غازی صلاح الدین کو ڈی پی او شیخوپورہ ، ڈی پی او

شیخوپورہ عمران کشور کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہور ڈی پی او

ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی کو ڈی پی اومظفر گڑھ ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

گوجرانوالہ وقار شعیب انور کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایس ایس پی انٹرنل

اکاونٹیبیلیٹی برانچ کیپٹل سٹی ڈسٹرکٹ لاہور محمد اطہر وحید کو ایس ایس پی

ایڈمن لاہور ، ایس ایس پی ایڈمن لاہور منتظر مہدی کو اے آئی جی انکوائریز سی

پی او پنجاب لاہور ، اے آئی جی انکوائریز سی پی او پنجاب لاہور فیصل مختار کو

ایس ایس پی انٹرنل اکاونٹیبیلیٹی برانچ کیپٹل سٹی ڈسٹرکٹ لاہور، ایڈیشنل ایس پی

انوسٹی گیشن سٹی لاہور نوید ارشاد کو ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی لاہور،

ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی لاہور ،منصور قمر کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی

گیشن سٹی لاہور، ایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویعن گوجرانوالہ عمران احمد ملک

کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹائون لاہور، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاون

لاہور علی وسیم کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور، ایڈیشنل ایس پی سی آر او

لاہور احسن سیف اللہ کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر لاہور ، ایڈیشنل ایس پی

آپریشنز صدر لاہور سید علی کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب، تقرری کے منتظر حماد

رضا قریشی کو سینئر ٹریفک آفیسر لاہور، سینئر ٹریفک آفیسر لاہور محمد آصف

صدیق کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ محمد عبداللہ

لک کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور ، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور

شہباز الہی کو سنٹر ل پولیس آفس لاہور، ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی کیپٹن (ر)

مظہر اقبال کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹائون لاہور، ایس پی انٹرنل

اکاونٹیبلٹی برانچ راولپنڈی ریجن مس عنبرین علی کو ایڈیشنل ایس پی صدر

راولپنڈی، ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون لاہورڈاکٹر انوش مسعود کو

ایس پی ہیڈ کوارٹر پی ایچ پی لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply