Police Officers are Salute at Yadgar Police Shohada at Yome Shohada 4th august .

پنجاب پولیس کے16 اہلکار کرونا وائرس سے متاثر

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس اہلکار کرونا

لاہورسمیت پنجاب میں 16 پولیس اہلکار کرونا وائرس کا شکارہو گئے۔ پولیس حکام

کے مطابق 16 پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرونا

وائرس کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تر اہلکاروں کی ڈیوٹی ناکوں اور قرنطینہ

سینٹرزمیں تھی۔ احتیاطی انتظامات کے باوجود ان مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر

شہریوں اور مریضوں سے میل جول رہتا ہے جو کہ بیماری کا باعث بنا ہے۔

=—= اہلکاروں کے علاج پر خصوصی توجہ دینے کی احکامات جاری

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے متعلقہ ڈی پی اوز کو اہلکاروں کے علاج پر

خصوصی توجہ دینے کی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس

گھڑی میں پنجاب پولیس فرنٹ لائن پر ہے، ناکوں پر تعینات اہلکار حفاظتی اقدامات

کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ کرونا علامات ظاہر ہونے پر اہلکار کا فوری ٹیسٹ

کرایا جائے، اہلکاروں کے علاج کے اخراجات پنجاب پولیس برداشت کرے گی۔

یاد رہے گزشتہ روز پنجاب میں ایک ہی دن میں کرونا کے 82 نئے مریض سامنے

آئے جس سے پاکستان میں تعداد 1468 ہو گئی پاکستان میں کرونا وائرس سے سب

سے متاثرہ صوبے پنجاب میں کووڈ-19 کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد

پاکستان کے کسی ایک صوبے میں مریضوں کی تعداد پہلی مرتبہ 500 سے بڑھ

گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سنیچر کو وزیراعلیٰ آفس میں

خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا

وائرس کے مصدقہ مریض 530 ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روزسے صوبے میں

کرونا وائرس کے 82 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں بھی مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے،

سنیچر کو مزید چار مریضوں کی تصدیق کے بعد یہاں کل تعداد 119 ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان میں 207، ملتان 75، گجرات میں 51، جہلم 19،

راولپنڈی میں 15، گوجرانوالہ میں 10، فیصل آباد میں نو، منڈی بہاؤالدین میں چار،

سرگودھا، ننکانہ صاحب اور میانوالی میں دو، دو جبکہ نارووال، رحیم یار خان،

اٹک، بہاولنگر اور خوشاب میں ایک مریض موجود ہے-

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

پنجاب پولیس اہلکار کرونا

Leave a Reply