پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 122اے ڈی پی پی کی تقرری کی سفارش کر دی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پراسیکیوشن میں 122اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر(بی ایس17-)کی تقرری کی سفارش کر دی ہے۔ امتحان میں کامیاب تمام امیدواروں کو آئندہ ہفتے تقررنامے مل جائیں گے جبکہ تمام امیدواران نے متعلقہ مجاز اتھارٹی کو اپنی جوائننگ رپورٹ جمع کروا دی ہے۔محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں رپورٹ کرنے والے نئے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرزکا طبی معائنہ،ان کی سپیشل برانچ کی تصدیق اور متعلقہ تعلیمی اداروں کی اسناد کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔تمام امیدواران کو بہت جلد پورے پنجاب میں تعینات کر دیا جائے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان اے ڈی پی پیز کی تعیناتیوں سے جہاں شرح سزا میں اضافہ ہو گاوہاں محکمہ کی کارکردگی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply