شہروں میں لاک ڈائون

پنجاب میں کورونا کی شرح میں اضافہ، پابندیاں بڑھا دی گئیں

Spread the love

پنجاب میں کورونا اضافہ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پنجاب میں کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 3

ستمبرکے لاک ڈائون آرڈرمیں توسیع کرتے ہوئے پابندیاں بڑھا دی گئیں۔سیکرٹری صحت کے مطابق

کورونا کی لہر میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے 15ہائی رسک اضلاع میں 15ستمبرتک پابندیاں

مزید سخت کر دی ہے، 15ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان ، خانیوال،

میانوالی، سرگودھا، خوشاب،بہاولپور ، گوجرانوالہ،رحیم یار خان، گجرات ،شیخوپورہ، سیالکوٹ

،بھکر شامل ہیں۔منتخب اضلاع میں تعلیمی ادارے15ستمبرتک بند رہیں گے ، مارکیٹ،کاروباری

سرگرمیاں رات 8بجے تک جاری رہیں گی اور ہفتہ ،اتوار مکمل لاک ڈائون رہے گا جبکہ ان

ڈورڈائننگ پرپابندی ہوگی تاہم آئوٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10بجے تک اجازت ہے۔ہائی رسک اضلاع

میں ان ڈورآئوٹ ڈور اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی، تمام جم بند رہیں گے ، تمام سرکاری،نجی

دفاترمیں حاضری 50فیصد ہو گی۔ان ڈور شادیوں کی تقریبات پرمکمل پابندی ہو گی تاہم آئوٹ ڈور

شادیوں کی تقریبات رات10بجے تک ہوں گی، آئوٹ ڈور شادی تقریب میں 300 افرادکی اجازت ہے۔

15ہائی رسک اضلاع کے مابین ٹرانسپورٹ بندرہے گی اور شہروں کے اندر ٹرانسپورٹ میں گنجائش

50فیصدہو گی جبکہ ایس اوپیز کے تحت ریل سروس 70فیصد گنجائش کے ساتھ چلتی رہے گی۔

سیکرٹری صحت کے مطابق ہائی رسک اضلاع میں مزار،دربار، جم اورسینما بندرہیں

گے،ٹرانسپورٹ سروسزمیں ریفرشمنٹ پرپابندی ہو گی، تفریحی پارکس ، سوئمنگ پولز،

واٹراسپورٹس بندرہیں گے تاہم پبلک پارکس کوروناایس اوپیز کے مطابق کھل سکیں گے۔

پنجاب میں کورونا اضافہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply