corona Special jtnonline1

کورونا سے مزید 58 افراد جان بحق ، پنجاب میں پابندیاں نرم

Spread the love

پنجاب میں پابندیاں نرم

لاہور،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس

کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد

12 لاکھ 32 ہزار 595 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703،

سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار

812، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں

33 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 افراد کے

ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 151 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ

43 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ ان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔صدر

مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیریت

سے ہوں، تھوڑی سے کمزوری محسوس کر رہی ہوں، سب سے درخواست ہے کہ مجھے اپنی دعاؤں

میں یاد رکھیں۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے فوری طور نوٹیفکیشن

جاری کرتے ہوئے تمام بند درباروں کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

صوبہ بھر میں کرونا وائرس کی صورت حال بہتر ہوتے ہی محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے لاہور

سمیت صوبہ کے دیگر شہروں کے درباروں کو زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے فوری کھول دیا گیا۔

اس سلسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افراد جن کی عمر 30سال ہے کو دربار میں داخلہ کی اجازت

ہو گی۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے ر ات گئے اپنے ہاتھوں سے داتا دربار کا دروازہ

عقیدت مندوں کے لئے کھو لا۔صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے وار نہ تھم سکے موذی وائرس

سے مزید 10 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 482 نئے کیس رپورٹ ہوئے شہر میں مثبت کیسز

کی شرح 8 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 19 مریض جاں بحق ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

13 ہزار 395 ٹیسٹ کئے گئے صوبہ بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6 اعشاریہ 5

فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں لگائے گئے اسمارٹ لاک

ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ۔ جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کی مارکیٹیں اب رات 10 بجے تک

کھل سکیں گی اور صرف اتوارکو بند رہیں گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریسٹورینٹس کو 50 فیصد

ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات 12 بجے تک انڈور ڈائننگ کی اجازت دی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور

ڈائننگ بھی رات 12 بجے تک جاری رہ سکے گی

پنجاب میں پابندیاں نرم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply