پنجاب میں وکلاء کا احتجاج 25ویں روز بھی جاری، 13دسمبر کو دھرنے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے 25ویں روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رہا اور مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں وکلا نے 13دسمبر کو لاہور میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔فیصل آباد، چنیوٹ، گوجرانوالہ، جھنگ، ساہیوال، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے وکلا کی ہڑتال بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔وکلا کی جانب سے ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کے دوران عدالتوں کے داخلی راستوں کو تالے لگا دئیے جاتے ہیں اور سائلین کو عدالتوں میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا ہے جبکہ ججز وکلا کی عدم پیشی کے باعث مقدمات کو بغیر سماعت کے اگلی تاریخوں پر منتقل کر رہے ہیں۔مظاہرین وکلا کا کہنا ہے کہ ہم سے متعدد بار ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے وعدے کیے گئے ہیں لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی تین بار ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال بینچ قائم نہیں کیا جا رہا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply