0

پنجاب میں دو ماہ کیلئے رینجرز تعینات

Spread the love

پنجاب میں رینجرز تعینات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے احتجاج کے بعد پنجاب میں دو ماہ

کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ

رشید احمد نے کہا ہے کہ اینٹی ٹیررایکٹ کے لیے پنجاب حکومت کو60دن کا اختیاردیا گیا ہے،

آرٹیکل 147کے تحت پنجاب حکومت نے رینجرز کو 60 روزکیلئے طلب کیا ہے۔ پنجاب حکومت

جہاں چاہے رینجرزکواستعمال کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سادھوکی میں کلاشنکوفوں سے پولیس

پرفائرنگ کی گئی،جس سے پولیس کے 3جوان شہید ہوئے، 70زخمی ہیں، 8 اہلکاروں کی حالت

تشویشناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم نے راستے کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، کالعدم تنظیم

کے لوگ واپس مسجد رحمت اللعالمین چلے جائیں۔ فرانس کاسفارتخانہ بند نہیں کرسکتے۔ فرانس

کاسفیرپاکستان میں نہیں ہے۔ ثابت ہوا ان کا ایجنڈا کوئی اورہے، کالعدم تنظیم نے دونوں اطراف کے

راستے کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی ہے

ایف آئی اے سائبرکرائم سوشل میڈیا پرجھوٹی خبروں کوروکے۔ کل بھی کہا تھا غیر ملکی طاقتیں

ہمارے نیو کلیئر اثاثوں، معیشت پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں،وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا

فضل الرحمان ملک کی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں، مولانا صاحب!حکومت کہیں نہیں

جارہی، جن کوابھی کالعدم قراردیا ہے یہ نہ ہو وہ عالمی طور پر دہشت گردوں کی تنظیم میں نہ

آجائیں، ان کے کیسزپھرہمارے بس میں نہیں ہونگے، سیاسی ورکرہوں، چاہتا ہوں دروازے بند نہ ہوں۔

دوسری طرف وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سوشل میڈیا

ہینڈلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیے۔ ۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)

کے ذرائع کے مطابق آج سے کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا ہینڈلرز کے خلاف کارروائی کی جائے اس

سے قبل وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ

مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا، مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز

کو بھی استعمال کیاجائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،

وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، جب کہ سعودی عرب کی

جانب سے مالی معاونت پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی

نے کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم

کے ساتھ مذاکرات میں موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا، کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے

بھی آگاہ کیا گیا۔کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ جانوں و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو

رعایت نہیں دینی چاہیے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے

دیا جائے گا، وزیراعظم نے شہریوں کا راستہ روکنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کردی

اور کہا ہے کہ ایسے مطالبات تسلیم نہیں کئے جا سکتے جو پاکستان کے مفاد میں نہ ہوں، پولیس

والوں کو مارنا سیاسی کارکنان کاکام نہیں اور کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے

گا،حکومت چاہتی ہے مذاکرات سے معاملات حل ہوں، راستے بند کرنے والوں کے خلاف سختی سے

نمٹا جائیگا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد

چوہدری نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کو عسکریت پسند گروپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے بھارت

کی مالی معاونت حاصل ہے،کالعد م تنظیم کو بھارت سے سوشل میڈیا کے ذریعے مدد فراہم کی جا

رہی ہے، پاکستان نے بڑی بڑی شدت پسند تنظیموں کو شکست دی، اس تنظیم کی کوئی حیثیت نہیں ،

تحریک لبیک پاکستان کو ایک عسکریت پسند تنظیم کے طور پر لیا جائے گا،ٹی ایل پی بہانے بہانے

سے دھرنا دینے کی عادی بن چکی ، ریاست کے صبر کی حدہوتی ہے، ریاست کی رٹ کی چیلنج

کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کوئی ریاست پاکستان کو کمزور نہ سمجھے، ٹی ایل پی

کی قیادت چاہتی ہے کہ لوگوں کا خون سڑکوں پر نظر آئے،سادھو کی میں 27کلاشنکوف بردار کے

دھرنے میں شامل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اس لیے کوئی غیر قانونی احتجاج برداشت نہیں کریں

گے،کا، فیک نیوز پھیلانے والے ہوش کے ناخن لیں، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ لاہور کا

ضمنی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرایا جائے فواد چوہدری نے بتایا کہ آج ہونے والے کابینہ

اجلاس میں بھی حتمی فیصلہ لیا گیا کہ کسی بھی صورت میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے

عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کو عسکریت پسند

گروہ کے طور پر ٹریٹ کیا جائے گا، کسی کو طاقت کے زور پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت

نہیں دیں گے،نظریہ رکھنا ہر کسی کا حق ہے مگر یہ اختیار کسی کو نہیں کہ مخالف پر بندوق تان

لے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کو بھارت کی مالی معاونت

حاصل ہے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلے 6مرتبہ تماشہ لگ چکا ہے اور ہم نے بڑے صبر کا

مظاہرہ کیا جس کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ لوگوں کو نقصان نہ پہنچے،ٹی ایل پی کا سوشل میڈیا

ونگ فیک نیوز پھیلا رہا ہے،فیک نیوز پھیلانے والے ہوش کے ناخن لیں ،اس سلسلہ میں پی ٹی اے

کو واضح ہدایت کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو جدید فارمنگ کی طرف لایا

جارہا ہے،حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو مراعات فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس

میں ہوابازی سے متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا،سی ایس ایس امتحان میں حصہ لینے کیلئے

سکریننگ ٹیسٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکریننگ ٹیسٹ سے امتحانات کے حوالے سے ایف پی

ایس سی کو آسانی ہوگی۔

پنجاب میں رینجرز تعینات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply