پنجاب میں انڈر گرانڈ واٹر اسٹوریج منصوبے شروع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) انڈر گرانڈ واٹر اسٹوریج

وزیراعلی پنجاب نے برساتی پانی کا انڈر گرانڈ اسٹوریج پراجیکٹ دیگر شہروں

میں بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی، برساتی پانی کو صاف کر کے پینے

کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار

کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں برساتی پانی کا انڈر

گرانڈ اسٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلی نے دیگر

شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس سے خطاب کرتے

ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں انڈر گرائونڈ

ٹینک بنائے جائیں گے، ذخیرہ کئے گئے پانی کو ہارٹی کلچر کیلئے استعمال کیا

مجھے شہید ہوئے 12 سال کا عرصہ بیت چُکا، یہ ہے 2032ء . . . . .

جائے گا، برساتی پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔انہوں

نے کہا کہ لاہور میں 14 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اسٹوریج ٹینک بنایا

ہے، لیرک کالونی سے گلشن راوی تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی، منصوبے

پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں

سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ واساز کے بزنس پلان

تیار کر لیے گئے ہیں۔ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام منصوبے کو جلد شروع کیا

جائے گا

انڈر گرانڈ واٹر اسٹوریج

Leave a Reply