Punjab-Medical-College-Faisalabad 77

پنجاب میڈیکل کالج میں طلبا و طالبات کے جینز پہننے پر پابندی

Spread the love

فیصل آباد(جتن آن لائن ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب میڈیکل کالج

فیصل آباد کے پنجاب میڈیکل کالج میں تمام طلبا وطالبات کیلئے جینز پہننے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں ایک یونیفارم پہننے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے- جس کا اطلاق آئندہ ماہ تین فروری سے ہوگا- مزید پڑھیں

طالبات کا یونیفارم سفید شلوارقیمض،عنابی رنگ کا دوپٹہ، کالے جوتے قرار

تفصیلات کے مطابق طالبات سفید شلوارقیمض،عنابی رنگ کا دوپٹہ اور کالے جوتے پہن کر آئیں گی جبکہ طلبا سفید شرٹ کیساتھ سلورگرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہن کر آئیں گے۔ نوٹس کے مطابق تمام طالبعلم 3 فروری سے یونیفارم میں آئیں گے۔ واضح رہے اس سے قبل 2 سال پہلے پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں جینز پہننے پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن بعد میں اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا تھا۔

طلبا کو سفید شرٹ، سلورگرے پینٹ یا سفید شلوار قیمض پہن کر آنے کی ہدایت

ایک ایسا ہی واقعہ دسمبر2018ء میں بھی پیش آیا تھا جب کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی جانب سے بھی جینر پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ پنجاب میں ایسے نوٹس پہلے بھی جاری کئے جا چکے ہیں جن کے مطابق تعلیمی اداروں میں جینر پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اس کی پیروی زیادہ دیر تک نہیں کی جاتی اور قانون کو ختم کر دیا جاتا ہے۔ اب فیصل آباد کے پنجاب میڈیکل کالج کی جانب سے بھی ایک ایسا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں تمام طالبات اور طلبا کو اطلاع دی گئی ہے کہ ان کے لئے ایک یونیفارم مقرر کیا گیا ہے جس کی پیروی کرنا ان پر لازم ہے۔

پنجاب میڈیکل کالج

Leave a Reply