پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

Spread the love

لاہور (یواین پی) پنجاب میٹرک انٹرمیڈیٹ امتحانات

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

ہے، امتحانات کے شیڈول کی حتمی منظوری بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس

میں لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے

امتحان کا شیڈول تیار کرلیا ہے، جس کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز

10 جولائی سے ہو گا جبکہ دہم جماعت کے امتحان کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا،

اسی طرح گیارہویں جماعت کے امتحان 12 اگست اور نویں کے پیپرز 28 اگست

سے شروع ہوں گے، نتائج کا اعلان پیپر ختم ہونے کے 75 دنوں بعد کیا جائیگا۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

ڈیٹ شیٹ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پیپر 10 جولائی کو سائیکالوجی کا

ہوگا، 12 جولائی کو کیمسٹری اور 13 جولائی کو سوکس جبکہ 14 جولائی کو

ایجوکیشن کا پیپر ہو گا، جس کے بعد 15 جولائی کو پنجابی پرچہ رکھا گیا ہے جب

کہ 16 جولائی کو سوکس اور17 جولائی کو اسلامیات کا پیپر ہو گا، 19 جولائی کو

اکنامکس اور 27 کو بیالوجی اور ریاضی کا پیپر ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ میٹرک کا

پہلا پرچہ 29 جولائی کو عربی کا ہو گا، جبکہ 30 جولائی کو میٹرک کے طلبہ

کیمسٹری کا امتحان دیں گے، سوکس کا پیپر 31 جولائی کو ہو گا۔ جس کے بعد 2

اگست کو ایجوکیشن اور 3 اگست کو ریاضی کا پیپر ہو گا، 9 اگست کو آخری پیپر

حساب اور کمپیوٹر سائنس کا ہو گا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دوسری طرف صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں میں پھر سے

چھٹیوں کا عندیہ دے دیا ، انہوں نے کہا ہے گرمی کی شدت کا احساس ہے، اسی

بناء پر 2 ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے لیکن ابھی بچوں کو امتحانات دینے دیں،

خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے، صوبائی وزیر تعلیم کا

کہنا ہے کہ پنجاب کے محکمہ تعلیم میں اربوں روپے کی کرپشن روک دی گئی

ہے، والدین اپنے نزدیکی علاقوں میں بچوں کے داخلے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب میں گرمی کی شدید لہر کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں

کے بعد پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں، صوبائی

وزیر نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے نئے اوقات کار پر

عمل کریں، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے صبح 7 بجے سے 11.30 تک کھلیں

گے۔

پنجاب میٹرک انٹرمیڈیٹ امتحانات

Leave a Reply