exam

مسلسل تاخیر کے بعد آخر کار پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج جاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) پنجاب میٹرک امتحانات نتائج

پنجاب حکومت کی طرف سے مسلسل تاخیر کے بعد آخر کار میٹرک کے طلبہ

امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا تاہم پوزیشن ہولڈرز طلبہ کا اعلان نہیں

کیا گیا۔ چیئر مین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی کے مطابق میٹرک کلاس کے طلبہ

80025 پر ایس ایم ایس کرکے رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں، امسال طلبہ کی

کامیابی کا تناسب 71.51 فیصد رہا-

نتائج میں تاخیر کی وجہ کرونا وباء رہی، چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ

چیئرمین لاہور بورڈ کا کہنا تھا اپنے بچوں کا مستقبل آگے لے جانے میں

پریشانی تھی، کرونا کے مسائل کی وجہ سے دنیا کی طرح ہم بہت مشکل دور

سے گزرے، ہیومینٹی گروپ میں کامیابی کی شرح 52.16 فیصد ہے، ہم نے

نہایت شفاف انداز سے رزلٹ تیار کیا، خاص ایس او پیز بنا کر ہمیں مارکنگ کی

اجازت ملی اور یہ کام مکمل کیا۔ ریاض ہاشمی کا کہنا تھا رزلٹ میں پوزیشنز کا

اعلان نہیں کیا جا رہا، گریڈنگ کو اپنایا گیا، ہمارے کل امیدوار 1 لاکھ 68 ہزار

تھے اور ایک لاکھ 66 ہزار نے امتحان دیا۔ سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح

79 فیصد رہی- مجموعی طور پر 2 لاکھ 37 ہزار طلبہ نے امتحان دیا تھا-

پریکٹیکل کیلیے حکومتی پالیسی پر عمل کیا گیا، ریاض ہاشمی

پریکٹیکل کیلیے حکومت نے جو پالیسی بنائی اس پر عمل کیا گیا، پریکٹیکل میں 50

فیصد نمبر سب کو دیئے، باقی 50 فیصد ان کے پیپر کے مطابق دئیے، کامیابی کا

تناسب 71.51 فیصد رہا۔ 880 نمبر یا زیادہ لینے والے طلبہ کا اے پلس گریڈ ہو

گا، 770 سے 879 تک نمبر حاصل کرنیوالے طلبہ کا گریڈ اے ہو گا، 660 سے

769 نمبر لینے والے طلبہ گریڈ بی کے مستحق ہونگے۔ 550 سے 659 نمبر

لینے والے طلبہ کا گریڈ سی ہو گا، 440 سے 549 نمبر لینے والے طلبہ کا

گریڈ ڈی ہو گا۔ 440 نمبر سے کم لینے والے طلبہ کا گریڈ ای ہو گا۔

فیصل آباد میں میٹرک کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 79.08 فیصد رہا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی جانب سے بھی میٹرک

کے سالانہ امتحانات 2020ء کے نتائج کے اعلان کیلئے سادہ و پروقار تقریب

چیئرپرسن تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کی زیرصدارت ایجوکیشن

بورڈ فیصل آباد کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جس میں حکومت پنجاب کی

ہدایات کے مطابق 5 بجے شام چیئرپرسن بورڈ نے نے بٹن دبا کر رزلٹ کو آن

لائن کیا جس کیساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk

پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔

امتحانات میں 157448 طلبہ شریک 124513 کامیاب ہوئے،نوید قریشی

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات نوید حسین قریشی نے بتایا کہ امتحان میٹرک

سالانہ 2020ء میں کل 160526 طلبہ کے داخلہ فارم بورڈ کو موصول ہوئے

مگر ان میں سے 157448 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ بورڈ نے طلبہ کی

سہولت کے پیش نظر جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور فیصل آباد کے اضلاع

میں 241 بوائز، 222 گرلز اور 72 کمبائن ٹوٹل 535 امتحانی مراکز قائم کئے

انہوں نے بتایا امتحان میٹرک کلاس مکمل ہو چکا تھا جبکہ کلاس نہم کے ابھی

چند پیپرز ہی ہوئے تھے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں طلبہ کی زندگیوں

کے تحفظ کے پیش نظر کرونا وائرس کی وجہ سے امتحان روک دیا گیا تاہم

امتحان میں شریک 157448 طلبہ میں سے 124513 پاس ہوئے، اس طرح

کامیابی کا تناسب 79.08 فیصد رہا۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے میٹرک نتائج میں کامیابی کا تناسب 78.18 فیصد رہا

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے

مطابق کامیابی کا تناسب 78.18رہا۔ امتحان میں مجموعی طور پر 215208

امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 168251 کامیاب قرار پائے- سائنس گروپ (

بوائز ) میں 75063 امیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں سے59240 امیدوار

کامیاب قرار پائے اور ان کی کامیابی کی شرح 78.92 فیصد رہی- سائنس گروپ

( گرلز ) میں 74856 امیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 66428 امیدوار

کامیاب قرار پائے اور ان کی کامیابی کی شرح 88.74 فیصد رہی-

کرونا وباء کے باعث کوئی تقریب منعقد نہ کی گئی

ہیومینٹیز گروپ میں بالترتیب بوائز امیدوار 20194 گرلز امیدوار 44571 شامل

امتحان ہوئے جن میں سے بوائز گروپ میں 10338 امیدوار جبکہ گرلز میں

سے 32002 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح انکی کامیابی کی شرح

بالترتیب 51.19 اور 71.80 فیصد رہی، میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان

کرنے کیلئے ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے کوئی تقریب منعقد نہ کی گئی اور

نہ ہی پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وباء سے بچاؤ کیساتھ ساتھ گھر بیٹھے تعلیم کا حصول، جاز نے بنا دیا انتہائی آسان
——————————————————————————————————–
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پنجاب میٹرک امتحانات نتائج

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply