پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی،2500 کلو مضر صحت گوشت برآمد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پرناقص گوشت کی فروخت کے خلاف ویجیلنس اور میٹ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح کارروائی کی۔2 میٹ پوائنٹس سے 2500 کلو مضر صحت گوشت برآمد جبکہ2 کو مزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ ناقص گوشت کی فروخت کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہو ئے2 میٹ پوائنٹس سے 2500 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔ویجیلنس اور میٹ سیفٹی ٹیموں نے ٹاؤن شپ میں علی الصبح کارروائی کرتے ہو ئے میٹ سٹور کو سیل کر دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ناقص گوشت غیر قانونی مذبح خانوں میں تیار کر کے فروخت کے لیے لایا گیا تھا۔پکڑا گیا میٹ سیفٹی ٹیموں نے باگڑیا ں میں 2 میٹ شاپس کو مزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹس بھی جاری کیے ۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کاکہنا تھا کہ مضر صحت گوشت کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں اور مقدمات بھی درج کروا رہے ہیں۔ گوشت کی کڑی نگرانی کے لیے ویجیلنس اور سپیشل میٹ سیفٹی ٹیمیں دو شفٹوں میں کام کرتی ہیں۔یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی گزشتہ دو ماہ میں 60 ہزار کلو کے قریب ناقص گوشت برآمد کر کے تلف کر چکی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply